لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو واپس (ق)لیگ میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے اتوار کی ملاقات میں پرویز الٰہی کو (ق)لیگ میں واپس لانے کیلئے ایک اور کوشش کی ہے،ذرائع کاکہناہے کہ پرویز الٰہی سے دوسری ملاقات میں چودھری وجاہت بھی چودھری شجاعت کے ساتھ گئے، جیل میں پرویز الٰہی کو ایک بار پھر قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ پرویز الٰہی واپس (ق)لیگ میں آنے کو تیار ہیں مگر مونس الٰہی نہیں مانتے، پی پی آئی کے مطابق چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو کہا کہ مونس الٰہی اور اپنے گھر والوں کو سمجھائیں، ہمیشہ اکٹھے رہیں اور اسی میں بہتری ہے۔ کہا جارہا ہے کہ چودھری شجاعت کی پرویز الٰہی سے کچھ دنوں میں تیسری ملاقات کا بھی امکان ہے۔
Next Post
اقدام قتل کا ملزم مسقط سے گرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد منتقل
Sun Jul 2 , 2023
مسقط/اسلام آباد (پی پی آئی) انٹرپول کے ذریعے اقدام قتل کے ملزم محمد رضوان کومسقط سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ملزم محمد رضوان کو مسقط سے پاکستانی پولیس نے حراست میں لیا اور فی الحال اسے […]
