پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہرِ اقتدار میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، نومولود بچی انکیوبیٹر میں جھلس گئی

اسلام آباد (پی پی آئی) شہر اقتدار کے ترامڑی میں واقع نجی ہسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی انکیوبیٹر میں جھلس گئی۔ بچی کے والد نے بتایا کہ نومولود بچی کو پری میچور ہونے کی وجہ سے انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا بچی کو ایک دن بعد دیکھا تو پاؤں جلے ہوئے تھے جبکہ بچی کو الرجی کا کہہ کر پٹی باندھ کر زخم چھپانے کی کوشش کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق بچی کے والد سید احسن نے مزید بتایا کہ بچی کو دوسرے ہسپتال میں لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کی ٹانگیں جھلس چکی ہیں جس پر بچی کو پمز ہسپتال کے برن سینٹر میں علاج کیلئے منتقل کردیا گیا۔