پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم حکمران خاموشی کی بجائے جرات مندانہ موقف اختیار کر یں:طفیل احمد خان

کراچی (پی پی آئی) یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالم اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، شعائر اللہ کو برداشت نہ کرنا تنگ نظری اور عدم برداشت کا ثبوت ہے، مغرب برداشت کے حوالے سے دوہرے معیار کا شکار ہے۔پی پی آئی کے مطابق یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی پرحکومت پاکستان سمیت تمام مسلم حکمران خاموشی اختیار کرنے کی بجائے جرات مندانہ موقف اختیار کر کے اس قسم کے گھناؤنے فعل کو روکنے کیلئے مغرب پر دباؤ ڈالیں، واقعے کے بعد پورے عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے، صرف میڈیا کے ذریعے مذمت کافی نہیں۔یوم فاروق اعظم کمیٹی پاکستان کے سربراہ عطاء الرحمٰن خان،طفیل احمد خان نے مزید کہا کہ مغرب ایک عرصے سے شعائر اللہ اور ناموس رسالت کی توہین کا مرتکب ہوتا چلا آ رہا ہے، سویڈن حکومت مجرموں کی پشت پناہی کی بجائے انہیں سزا دے، سویڈن حکومت نے کارروائی نہ کی تو مسلمان سخت رد عمل دینے سے گریز نہیں کریں گے، مسلمانوں پر دہشت گردی، انتہا پسندی اور شدت پسندی کا لیبل لگانے والے خود انہیں جرائم کا مجموعہ ہیں۔