پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے شیئرز اسٹاک ایکسچینج سے فروخت ہوں گے تفصیلات کے مطابق حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ بعض اداروں کے حصص اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے جبکہ متعدد اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کردیا جائیگا۔ذ رائع نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شئیرز سٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوام کو فروخت ہوں گے اور اسٹیٹ لائف کی بھی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کروائی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق حکومت ان اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کو تیار ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شیئرز کا الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت اسلام آباد ائیرپورٹ کا کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لئے درخواستیں طلب کر چکی ہے، نجکاری کے عمل سے اربوں روپے حاصل ہوں گے،وزیراعظم نے خسارے والے اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔