پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شنگھائی تعاون تنظیم کا دوستی،تجارت بڑھانے پر اتفاق، اعلامیہ جاری

نئی دہلی (پی پی آئی) بھارت میں ہوئے ایس سی اوسربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،رکن ممالک نے سلامتی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، باہمی احترام، دوستی، اچھی ہمسائیگی، امن و مشترکہ ترقی جاری رکھنے اور اعتماد پر مبنی تعمیری بات چیت و تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا. پی پی آئی کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کسی ملک کے خلاف نہیں، تمام ممالک سے قریبی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرتی ہے، یوریشین سیکیورٹی اور سیاسی گروپنگ کسی دوسری ریاست کے خلاف نہیں ہے۔اعلامیہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سب کے ساتھ وسیع تعاون کیلیے کھلی ہے، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے حل جانبداری اور متصادم سوچ سے کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ تنظیم کی آئندہ مدت کی صدارت قازقستان کو دے دی گئی ہے، ایس سی او کا اگلا سربراہی اجلاس 2024 میں قازقستان میں ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس سی او کی چیئرمین شپ ملنے پر قازقستان کو مبارکباد پیش کی۔