شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے گڈاپ ٹاؤن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 4 جاں بحق، درجنوں ہسپتال منتقل

متاثر ہونیوالوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل، ایک خاتون بھی جاں بحق :محکمہ صحت
کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈائریا پھیلنے کی بنیادی وجہ پانی کا مضر صحت ہونا ہے جس کیلئے واٹر بورڈ حکام کو درخواست کردی گئی ہے، اہل علاقہ کے مطابق وبانے 600 سے زائد افراد کو متاثر اور 4 افراد کی زندگیاں چھین لی ہیں، پی پی آئی کے مطابق متاثر ہونیوالوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ ادوسری جانب سرکاری طور پر ایک خاتون کے جاں بحق ہونے اور 259 سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع ملیر کے شیدی گوٹھ میں اب تک 259 سے زائد افراد بشمول بچے و خواتین متاثر اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔ اڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ گوٹھ کا پانی مضر صحت ہونے سے ہیضہ پھیلا ہے، پانی کے نمونے تجزیہ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔