پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایف بی آر کراچی نے ٹیکس وصولی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کراچی (پی پی آئی) معاشی سست روی اور بڑے چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کے لارج ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس وصولی کی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔پی پی آئی کے مطابق ان لینڈ ریوینیو کمشنر کراچی گردھاری مل نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں لارج ٹیکس آفس نے ٹیکس ریونیو میں 400 ارب روپے اضافے سے 2078 ارب روپے اکھٹے کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال ایل ٹی او کی ٹیکس وصولی 1676 ارب روپے سے 23 فیصد زائد رہیکمشنر ان لینڈ ریونیو نے انکشاف کیا کہ مجموعی طور پر 433 ارب روپے کے 3649 ٹیکس کے کیسز مختلف عدالتوں میں ہیں جن میں سے سپریم کورٹ میں 285 کیسز، ہائیکورٹ میں 2285 کیسز اور ٹربیونیل میں 1079 کیسز زیر سماعت ہیں۔ ان لینڈ ریونیو کمشنر کراچی نے کہا کہ ایل ٹی یو کے پاس 58 مختلف کمپنیز پر پوائنٹس آف سیل کی مشینیں لگی ہوئی ہیں جن کی تعداد 2300 ہوچکی ہیں اور پوائنٹ آف سیلز کی مدد سے سیلز ٹیکس وصولی7 فیصد اضافے سے 766 ارب روپے ہوچکی ہے۔