پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہو گی۔ عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (پی پی آئی)توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے جمعرات کی سماعت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جمعہ کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی جانب سے جمعرات کی سماعت کا مختصر فیصلہ جاری  کر دیا گیا،سیشن کورٹ نے فیصلے میں کہاکہ شیر افضل نے ساڑھے 11بجے سماعت مقرر کرنے کاکہا،ساڑھے 11بجے شیر افضل مروت نے کہاکہ خواجہ حارث عدالت پیش ہوں گے،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان کچھ دیر بعد عدالت پیش ہوئے،وکیل گوہر علی خا ن نے کہاکہ خواجہ حارث لاہور میں ذاتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں،سماعت ملتوی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔وکیل گوہر علی خان نے 10جولائی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی،الیکشن کمیشن نے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7دن میں فیصلے کا کہاہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے،وکیل گوہر علی خان یقین دہائی کرائیں چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے،سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت جمعہ کے روز تک ملتوی کردی،سیشن کورٹ نے خواجہ حارث کو جمعہ کے روز عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ک جمعہ کے روز ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔