متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کانوٹی فی کیشن جاری نہ ہوسکا

کراچی (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے  وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری تو دے دی ہے اورنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔لیکن ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 10 ہزار روپے کر نے کا نوٹی فی کیشن محکمہ نے ہنوز جاری نہیں کیا ہے جس سے ای او بی آئی کے پنشنرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کی نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز  فورم  نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر نوٹیفکیشن کا اجرا جلد از جلد ممکن بنائیں تاکہ ای او بی آئی کے پنشنرز میں موجود بے چینی کا خاتمہ ہو سکے