پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریلوے 20 ارب کی مقروض، ای سی سی کا 10 ارب روپے دینے سے انکار

 لاہور (پی پی آئی)پاکستان ریلوے 20 ارب کا مقروض ہو گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے  10 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا۔پی پی آئی  کے مطابق پینشن اور دیگر اخراجات کی مد میں پاکستان ریلوے پر 20 ارب روپے قرضوں کا بوجھ ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریلوے کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا گیا اور 10 ارب روپے کی مطالبہ کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 10 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈھائی ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیا مالی سال شروع ہوا ہے لہذا ریلوے کیلئے صرف جائز فنڈز جاری کئے جائیں گے۔