روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برہان وانی شہید کی برسی منائی گئی،شاندار خراج عقیدت پیش

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)حریت پسندکشمیری  رہنما برہان مظفر وانی کی 7ویں برسی کنٹرل لائن کے دونوں اطراف ہفتہ کو منائی جائے گئی،مقبو۔ پی پی آئی کے مطابق برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ برہان وانی کی شہادت کی ساتویں برسی پر جاری  رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2016 میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 1ہزار8سو21 کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں 40 خواتین بھی شامل ہیں۔ ان میں سے 242 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔