پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کوضرورت ہو تو ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں: مصدق ملک

 اسلام آباد (پی پی آئی)  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہمیت یہی ہے کہ انہوں نے ا?ئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژکیا۔مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے ختم ہوتے وقت پٹرول پر سبسڈی دے کر آئی ایم ایف پروگرام برباد کیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو بھی آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژکرنے کو کہا، ان کا ٹریک ریکارڈ یہی ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے ہر ایک کو مائی باپ بنا لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد تفتیش کے دوران ثبوت فراہم کر رہے ہیں، کس ملزم کا مقدمہ کس جرم کی بنیاد پر کہاں چلایا جائے یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا۔