پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس؛ ایزی پیسہ، جازکیش، اور ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے نمائندوں کی شرکت

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی دہشت گردی کے خلاف کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہنگائی سے عاجز پاکستانیوں کیلئے چینی اور آٹا مزید مہنگا

 اسلام آباد (پی پی آئی)مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کیلئے مہنگائی کی شرح مزید میں مزید اضافہ ہو گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واراعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.70فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران10 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 17 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر42 فیصد، پیاز کی قیمت میں 8.70 فیصد،آلو4.79فیصد، گندم کا آٹا4 فیصد، گڑ 4 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں 3.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈیزل2.95فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی معمولی سستا ہوا جبکہ چکن، انڈے، مسور، مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 122 فیصد، چائے102، چاول77 فیصد اور آلو  69 فیصد مہنگا ہوا۔