کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید کی گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق     ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں شیخ رشید کی گاڑیوں کی سپرداری درخواست پر سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق پیش ہوئے، وکیل نے کہاکہ ایس ایچ او سپرداری فیصلے کے باوجود  دوبلٹ پروف گاڑیاں واپس نہیں کر رہا، شیخ رشید کی گاڑیاں ڈیڑھ ماہ سے پولیس کی غیرقانونی تحویل میں ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کی گاڑیوں کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ آج ہی ایس ایچ او کو طلب کرکے وضاحت مانگی جائے گی۔