پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا گیا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منگل کومنایا  گیا، اس دن کو منانے کا مقصد آبادی کے مختلف مسائل جیسے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت،صنفی مساوات، غربت، ماں کی صحت اور انسانی حقوق کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے،یہ دن دنیا بھر میں کاروباری گروپوں، کمیونٹی تنظیموں اور افراد کی طرف سے کئی طریقوں سے منایا جاتا ہے،پی پی آئی کے مطابق  عالمی یوم آبادی کی 1989 میں 11جولائی 1987کو منائے جانے والے 5 بلین ڈے کے نتیجے میں ابتدا ہوئی تھی،اقوام متحدہ نے اس تقریب کو آبادی کے مسائل اور ترقی اور ماحولیات پر ان کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر منظور کیا، اسکے بعد سے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کی حوصلہ افزائی سے حکومتیں غیر سرکاری تنظیمیں، ادارے اور افراد سالانہ تقریب کو منانے کیلئے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔