جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ 9 مئی، فوری سماعت سے متعلق گرفتار ملزموں کی درخواست مسترد

کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ 9 مئی کے الزام میں گرفتار ملزموں کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے ملزموں کی جانب سے فوری سماعت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کیسز کی سماعت 19 جولائی کو مقرر ہے تو ہنگامی نوعیت کیا ہوئی،اس پر وکلا کا کہنا تھا کہ جن افراد کے نام ایف آئی آر میں ہیں  انھیں پریس کانفرنس کے بعد رہا کردیا گیا،جن کے نام ایف آئی آر میں بھی نہیں انہیں پکڑا ہوا ہے،ملزموں کو ایسے علاقوں سے پکڑا گیا جہاں کوئی ہنگامہ  آرائی نہیں ہوئی۔ وکلا نے عدالت سے کہا کہ جاوید علی کو کورنگی سے حراست میں لیا گیا، بھائی کے بدلے دوسرے بھائی کو حراست میں رکھا جا رہا ہے، جن کا نو مئی سے تعلق بھی نہیں انہیں بھی حراست میں لیا گیا ہے۔