جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمیں ”ایمل“ کا نہیں ”ولی“ کا خیال ہے:حافظ حسین احمد کا تبصرہ

کوئٹہ(پی پی آئی) جمعیت کے سینئر حافظ حسین احمد نے ایمل ولی خان کی جانب سے مسلسل جمعیت کے خلاف بیانات دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں ”ایمل“ کا نہیں ”ولی“ کا خیال ہے، اے این پی کے بڑے ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن کاش چھوٹے بھی اس احترام کے رشتے کا پاس رکھتے۔پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان کے بیانات پر ہم نے چوہدری شجاعت فارمولے کے تحت ”مٹی پاؤ“ والی پالیسی اپنائی ہوئی ہے کیوں کہ اب حکومت کی مدت ایک ماہ رہ چکی ہے اب ایسے وقت میں ہم نہیں چاہتے کہ طلاق یا خلع کی صورتحال پیدا ہوایمل ولی خان بھی دوسرے اتحادیوں کے تمام شکوے اور غصہ ہم پر نہ اتاریں انہوں نے کہا کہ ہمارے ترکش میں بھی بہت تیر ہیں اور موٹر وے کرپشن پر بھی بات ہوسکتی ہے۔