شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی اتنی عزت ہمیں نہیں دیتے جتنی بھارتی اداکاروں کو دیتے ہیں، ریشم

کراچی (پی پی آئی)فلمی اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ ہمسایہ بھارت جو چاہتا تھا وہ ہوگیا، انہوں نے اپنی فلمیں ہمیں دکھا دکھا کر ایسا کردیا ہے کہ پاکستانی عوام اتنی عزت ہماری نہیں کرتییجتنی بھارتی اداکاروں کی کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق‘ریشم نے کہا کہ جس دور میں سوشل میڈیا نہیں تھا اس وقت ذہنی سکون تھا اب انسان اذیت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔فلمی اداکار نے ستمبر 2022 میں اپنے اوپر ہونے والی ٹرولنگ کو یاد کیا جب وہ چارسدہ کے مقام پر دریا میں مچھلیوں کو خوراک دے رہی تھیں اور ساتھ ہی دریا میں پلاسٹک بھی پھینکا۔ریشم نے کہا کہ ’اس وقت میں نے صرف ایک تھیلی پھینکی تھی لیکن مجھ پر ہونے والی ٹرولنگ کے بعد مجھے ایسا لگا کہ پوری دنیا کا کچرا میں نے دریا میں پھینک دیا ہو، بہرحال اس وقت میں نے دل سے معافی بھی مانگی تھی۔‘ریشم نے کہا کہ ’میری پرورش ماں باپ کے بغیر ہوئی ہے اس لیے میری زندگی میں بہت سی محرومیاں تھیں اور ہیں اور شاید رہیں گی اس لیے میرا اللہ سے بہت گہرا تعلق ہے، ہر مشکل وقت میں صرف اسی کو پکارتی ہوں۔