نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت متعددممالک میں ’آتشک‘ یا ’سوزاک‘ وبائی صورت اختیار کر گئی

کراچی (پی پی آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور امریکی محکمہ صحت (سی ڈی سی) سمیت متعدد ممالک میں کی جانے والی حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنسی عمل سے پھیلنے والی خطرناک بیماری ’آتشک‘ یا ’سوزاک‘ جسے انگریزی میں ’سفلس کہا جاتا ہے حالیہ ایام میں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق یہ بیماری غیر محفوظ جنسی عمل کے ذریعے پیدا ہوتی ہے بیماری کی خطرناک بات یہ ہے کہ آغاز میں اس کی علامات تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور متاثرہ شخص کو لگتا ہے کہ اسے کوئی خطرناک بیماری نہیں۔یہ بیماری جسم پر سرخ دانوں، دھبوں، داغوں اور زخموں کی صورت میں ہوتی ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کروایا جائے تو اس کے خطرناک نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔ 20 ویں صدی کے وسط تک یہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری تھی لیکن 1950 کی دہائی کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی تھی۔لیکن اب 70 سال بعد ایک بار پھر اس میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور رپورٹس کے مطابق صرف امریکا میں ہی پہلی بار سات دہائیوں بعد اس کے کیسز میں 32 فیصد تک اضافہ ریکارڈ ہوا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت  متعددممالک  کی بیماری میں مبتلا   خواتین حاملہ ہونے کے بعد اپنے بچوں میں بھی یہ مرض منتقل کر رہی ہیں علاوہ ازیں تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ بیماری اب زیادہ ہم جنس پرستوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔