فیصل آباد (پی پی آئی) صنعتی شہر فیصل آباد کے قریب تاندلیانوالہ میں دیرینہ تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے سبب 3 افراد مارے گئے۔پی پی آئی کے مطابق تہرے قتل کی واردات کا افسوسناک واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پرانے جھگڑے پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جب کہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Next Post
پنجاب میں پلاسٹک روڈ زمتعارف کرانے کا اصولی فیصلہ پلان طلب
Tue Jul 18 , 2023
لاہور (پی پی آئی) پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پلاسٹک روڈ اس سے پہلے تیار کی جانیوالی تارکول سڑکوں سے زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔ بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے 3 ماہ میں مکمل کرنے […]
