سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف اورچیف جسٹس آف پاکستان سے مدد مانگ لی

کراچی (پی پی آئی)کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف اورچیف جسٹس آف پاکستان سے مدد مانگ لی ہے ان کا کہنا ہے کہ  حکومت اور کے الیکڑک مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شریف میمن نے کے الیکڑک کی جانب سے بجلی کے نرخ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔شریف میمن کا کہنا تھاکہ مہنگائی سے پریشان حال عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے، عام آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کما کر نہیں دے سکتا،کاروبار تباہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ کراچی عوام کو کے الیکڑک کے چنگل سے آزاد کرائیں، شریف میمن نے کہا کہ بجلی کے بل میں تمام قسم کے ٹیکسوں کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان بجلی کے بل میں لگائے گئے ناجائز ٹیکسز کے خلاف از خود نوٹس لے کر تاجر اور عوام کو نجات دلائیں اوور بلنگ اور ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کراچی کے تمام علاقوں میں ختم کی جائے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو تسلیم نہیں کریں گے، یہ فیصلہ فوری واپس لیں۔شریف میمن کا کہنا تھا کہ عوام اور تاجر برادری کسی صورت میں خاموش نہیں بیٹھے گی، چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف ازخود نوٹس لے کر عوام اور کاروباری برادری کو اس ظلم سے نجات دلائی جائے۔شریف میمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ایک طرف قوت خرید کم ہوگئی ہے، دوسری جانب کاروباری سرگرمیاں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں فی یونٹ میں 5 روپے تک کا اضافہ کرکے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو نچوڑ رہی ہیں کے الیکٹرک کے خلاف کراچی اور سندھ بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔