کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک سے فرار کے باعث منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی اشتہاری قرار

 لاہور(پی پی آئی)منی لانڈرنگ میں ملوث مونس الٰہی کو عدالت نے  اشتہاری قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے مونس الٰہی کو ملک سے فرار ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا ہے،مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے دو مقدمات درج ہیں،ان پر الزام ہے کہ مونس الٰہی اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے کر گئے، اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے،مونس الٰہی سمیت دیگر تین افراد کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے مونس الٰہی کی ٹریول ہسٹری بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں اور مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاونٹ اور تمام جائیداد منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائشگاہ کا درست ایڈریس بھی طلب کر لیاہے۔مونس الٰہی کو اینٹی کرپشن سرکل کے مقدمے میں بھی اشتہاری قرار دیدیا گیاہے۔