بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے انسانی اسمگلر گرفتار

کراچی (پی پی آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب انسانی اسمگلر کو یو اے ای فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا  پر اسے پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا، ملزم کو ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔