خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قائد اعظم کے مجسمہ کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کا مقدمہ خارج

 اسلام آباد (پی پی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے مدعی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 سال قبل قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے مبینہ غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کیس میں ملوث جوڑے کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑے کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے مجسٹریٹ کو مقدمہ کے مدعی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے۔یاد رہے کہ دو سال قبل مذکورہ فوٹو شوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ نوجوان جوڑے کے فوٹو شوٹ کے بعد تین اگست2021 کو تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے مقدمہ اخراج کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ اخراج کا حکم دے دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 294 کے تحت درج کیا۔اس دفعہ کے تحت عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکات، نازیبا کلمات یا فحش گانے پر کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ تین ماہ قید یا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِس حوالے سے شدید تنقید کی گئی تھی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر یہ فوٹو اسلام آباد میں ہوا ہے تو حکومت کو چاہیے اِن دونوں نوجوانوں کو سخت سزا دے، تا کہ آئندہ کبھی کوئی یہ اِس طرح کی نازیبا حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔