سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری کی درخواست ہائیکورٹ نے نمٹا دی

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی درخواست نمٹادی۔ درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی،فواد چودھری کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پرفواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔پی پی آئی کے مطابق  الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کی معافی پرکمیشن کے آرڈرکی کاپی فیصل چودھری کو فراہم کردی گئی ہے۔ وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا اور انہیں تحریری معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ بعدازاں عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست نمٹا دی۔