شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل، پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کے جملے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔پی پی آئی کے مطابق شیریں مزاری کی ای سی ایل، پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور کرلی،شیریں مزاری کے وکیل نے کہاکہ ہم نے تو پریس کانفرنس بھی کی، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ میں اس پر تو کوئی کمنٹ نہیں کروں گا، عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Next Post

علی مسجد سے گرفتار شخص کی نشاندہی پرخیبر میں مکان سے خودکش جیکٹ برآد

Wed Jul 26 , 2023
خیبر(پی پی آئی)خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مکان سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔پی پی آئی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ لنڈی کوتل کی حدود سلطان خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے حصہ لیا، چھاپے کے دوران […]