پاکستان سمیت12 ممالک کیلئے پاسپورٹ پرسعودی ویزا سٹیکر ختم

ریاض(پی پی آئی)سعودی عرب نے پاکستان سمیت12مزید ممالک کے شہریوں کے لئے پاسپورٹ پرویزا سٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا  ہے۔اس کے بعدان بارہ ممالک کو اب اقامہ ہو یا وزٹ ویزا یا پھر ملازمت تمام ویزے آن لائن جاری کئے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق دوسرے مرحلے کے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستانی شہریوں کو بھی تمام ویزے آن لائن جاری کئے جائیں گے۔اس حوالے سے سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ایئر پورٹس کے لیے پروازیں چلانے والی تمام فضائی کمپنیوں کوتحریری طور پر آگاہ کر دیاہے۔اب پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر کی بجائے کاغذ پر ویزا پرنٹ ہو گا جس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے مسافر کے ویزے سے متعلق تمام معلومات ہوں گی۔

Next Post

توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

Wed Jul 26 , 2023
 اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی […]