شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان انتقال کر گئے

ابوظہبی/ اسلام آباد  (پی پی آئی)  ابوظبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان  58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے، وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی تھے۔پی پی آئی کے مطابق  شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن شیخ سعید میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز تھے۔ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید کافی بیمار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر ابوظبی کی صدارتی عدالت نے  ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے  اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شاہی خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔