خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نور بخاری محرم الحرام کا احترام نہ کرنیوالوں پر برہم

کراچی (پی پی آئی)ماضی کی معروف اداکارہ نور بخاری نے محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رسول اللہﷺ کی آل پر پانی بند کردیا گیا تو امتی چھٹیاں منانے جارہے ہیں۔ہر سال موسم گرما میں ہزاروں پاکستانی چھٹیاں گزارنے شمالی علاقہ جات اور تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں،رواں سال محرم الحرام انہی دنوں میں آئے ہیں، جس پر سابق اداکارہ نور بخاری نے لوگوں کے گرمیوں کی چھٹیاں منانے جانے کی روایت کو برقرار رکھنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نور بخاری نے محرم الحرام میں چھٹیاں گزارنے کیلئے سیر و تفریح کے منصوبے بنانے والوں پر غصّے کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے لکھا ہے کہ ”واہ رے امتی، ا?لِ رسول? پر پانی بند کر دیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں“۔نور بخاری نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ 9 اور 10 محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ نور بخاری نے اسلامی تعلیمات پر عمل کیلئے 2017  میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔