خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو ہوگا

 اسلام آباد (پی پی آئی)سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب کرلیا گیا جس سے بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق یورپی ممالک سویڈن اور ڈنمارک میں تواتر کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جس پر پورے عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔او آئی سی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعات پر مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب کرلیا۔مسلم وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں پیش آنیوالے اشتعال انگیز واقعات کا جائزہ لیا جائے گا، یہ اجلاس سعودی عرب اور عراق نے او آئی سی قائد کی حیثیت سے طلب کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مسلم وزرائے خارجہ کا 18 واں ہنگامی اجلاس او آئی سی کے 2 جولائی کو اجلاس کے بیان پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طٰہٰ مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت کریں گے، اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔