بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے:راشد لطیف

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ بگ تھری منصوبہ اگر فائدہ مند ہے تو پاکستان حمایت کرے۔ اگر منصوبہ سود مند نہیں توپاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر آئی سی سی ایونٹ کا بائیکاٹ کردے۔ ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ تھری مسودے پراسی صورت میں دستخط کرنے چاہئیں جب یہ منصوبہ پاکستانی کرکٹ کے لیے فائدہ مند ہو۔ اگر منصوبہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے توسری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مشاورت کے بعد آئی سی سی کے تمام ایونٹس سے بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔ راشد لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی ایک اہم ترین ٹیم ہے جس کا بگ تھری کوبھی بخوبی اندازہ ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سری نواسن کی پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی پیشکش پروہ یقین نہیں رکھتے کیونکہ دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط کی بحالی بورڈز کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔

Latest from Blog