خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں 2 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کا شکار

 کراچی (پی پی آئی)ہیپاٹائٹس خون میں پیدا ہونے والا خطرناک مرض ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبا  دو کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں اور ہر سال اس سے ڈیڑھ لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اس وقت دنیا بھر میں 30 کروڑ 50 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام میں مبتلا اور ہر 30 سیکنڈ میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو جاتا ہے۔ہیپاٹائٹس کی تین اقسام میں سے اے کم خطرناک مگر ہیپاٹائٹس بی سے دنیا بھر میں ہر سال سات سے آٹھ لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ خطرے کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد  دن بدن بڑھ رہی ہے۔ وزارت  صحت کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ہر سال 28 جولائی کو عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جاتا ہے