خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف وطن آکر حفاظتی ضمانت لیں گے،بری ہوں گے:رانا ثنا اللہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد وطن واپس آکر حفاظتی ضمانت لیں گے اور عدالتوں میں پیش ہو کر بری ہوں گے، ہماری کوشش ہے کہ جو بھی نگران وزیراعظم ہو وہ ایسا قابل شخص ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔ پی پی آئی کے مطابق ان کا تسلیم کرنا تھا کہ  یہ بات ضرور ہے کہ اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے کہ آیا نگران وزیراعظم بیوروکریٹ کو ہی ہونا چاہیے یا کوئی سیاستدان بھی نگران وزیراعظم بن سکتا ہے، اگر اس بات پر اتفاق ہو جاتا ہے کہ نگران وزیراعظم کوئی سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تو وہ اسحاق ڈار بھی ہو سکتے ہیں اور کسی اور سیاسی جماعت سے بھی کوئی فرد ہو سکتا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا عدالتی فیصلوں کا ایک طریقہ کار ہے اور وہ طریقہ کار اپنا کر ہی مریم نواز بری ہوئیں، نواز شریف کا وطن واپس آنا اور اس طریقہ کار کو اختیار کرنا آئین اور قانون کا تقاضہ ہے۔