شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہیپاٹائٹس کے 80 فیصدپاکستانی مریض اپنی بیماری سے لاعلم

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا دن جمعہ کومنایا گیا، ماہرین کہتے ہیں کہ ملک میں ہیپاٹائٹس روزانہ سیکڑوں زندگیاں نگل رہا ہے، 80 فیصد مریضوں کو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا علم نہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہیپاٹائٹس کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد مریض اپنی اس بیماری سے لاعلم ہیں، پاکستان دنیا کے اْن ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی جگر کے کینسر کا سبب بن کر جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کہتے ہیں ہیپاٹاٹئس اے، ای جسے عام زبان میں پیلا یرقان کہتے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ ہمارے پینے والے پانی میں سیوریج کے پانی کی ملاوٹ ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انجکشن لگواتے وقت ہمیشہ نئی  سرنج اورشیو کیلئے نیا بلیڈ استعمال کریں، خواتین ناک کان چھدواتے ہوئے ہمیشہ نئے اوزار کے استعمال پر زور دیں، پانی اْبال کر پیئیں، گھر اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھیں۔