شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کے غسل کی تقریب منعقد،توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد

لاہور(پی پی آئی) حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کے مزار کو غسل دینے کی 980 ویں تقریب منعقد ہوئی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق تقریب میں مزار حضرت علی ہجویریؒکو 50 من عرق گلاب سے غسل دیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی،پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر بلال یاسین، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور اظفرعلی ناصر اور سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔