شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہبازشریف درحقیقت برادر یوسف،وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں: شیخ رشید

 راولپنڈی (پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف درحقیقت برادر یوسف ہیں جووکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، چاہتے ہیں نگران حکومت ان کی قائم مقام حکومت ہو مگر ایسا نہیں ہو سکتا۔پی پی آئی کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضا میں نہیں چھوڑا جاسکا کیونکہ اْس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا جاسکا، برادر یوسف شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت اْن کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکے گا۔ ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24 رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست یکم اگست سے فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی، عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے دے سکتی ہے۔  عدلیہ کے فیصلوں کی نہ صرف تضحیک کی جارہی ہے بلکہ اْس کو ماننے سے کھلے عام انکاری ہیں،عدلیہ اس کا نوٹس لے سکتی ہے عدلیہ کو اس پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے لوگ اپنی عزت کو بچانے کے لیے خاموش تو ہو سکتے ہیں لیکن وقت آنے پر الیکشن میں اس حکومت کا سود سمیت ادھار اتار دیں گے۔  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاجو حکومت 50 گاڑیوں کے پروٹوکول کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتی وہ لوگوں میں ووٹ مانگنے کیسے جائے گی۔