اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف جزوی ہڑتال کراچی میں ناکام

کراچی (پی پی آئی)ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف ایل پی جی انڈسٹری ایسوی ایشن کی 4گھنٹوں کی علامتی ہڑتال کااثرکراچی میں نہ ہوسکا۔ دکاندارایل پی جی انڈسٹری ڈسٹری بیوشن کی ہڑتال سے لاعلم نکلے،ایل پی جی کی دکانیں معمول کے مطابق کھل گئیں اورگیس کی فروخت معمول کے مطابق جاری  رہی۔ پی پی آئی کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک دن دکان بندرکھتے ہیں تو5سے10ہزارکانقصان ہوتاہے،ہمیں مہنگی گیس ملتی ہے،فی کلوایل پی جی 240روپے کی فروخت کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف پیر کوملک بھر میں تمام ایل پی جی کی دکانیں صبح 8 سے دن 12 بجے تک بند ر کھنے کی اپیل  کی تھی ایل پی جی انڈسٹریز ایسوی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا۔