اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وڈھ بلوچستان میں بے یقینی برقرار مشاورت کیلئے وقت طلب، غیر معینہ مدت کیلئے جنگ بندی

خضدار/وڈھ (پی پی آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل اور میر شفیق الرحمٰن مینگل نے سروان قبائل کے سربراہ نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں مصالحتی وفد کو مذاکرات سے متعلق اختیار دینے کے لیے قبائلی عمائدین سے مشاورت  کامزید وقت مانگ لیا۔ یہ پیش رفت بلوچستان کے ضلع خضدار کے شہر وڈھ میں گزشتہ 2 روز سے جاری مذاکرات کے دوران سامنے آئی۔مینگل قبیلے کے دونوں دھڑوں کے درمیان مفاہمت کی راہ تلاش کرنے کی کوششوں میں مزید پیش رفت کے لیے نواب اسلم رئیسانی اپنے قبائلی وفد کے ساتھ وڈھ پہنچے تھے۔پی پی آئی کے مطابق دونوں گروہوں نے قبائلی وفد کا احترام کرتے ہوئے، قبائلی رسم و رواج کے مطابق مسئلہ حل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔وڈھ میں مسلح تصادم کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں تاہم دونوں دھڑوں کے مسلح افراد اب بھی بھاری خودکار ہتھیاروں کے ساتھ اپنے مورچوں میں موجود ہیں۔ دوسری جانب نواب اسلم رئیسانی نے دونوں فریقین سے ملاقاتوں کے بعد کہا کہ ملاقاتیں حوصلہ افزا رہیں، مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی قبائلی کوششوں میں مزید پیش رفت کے لیے ہم نے دونوں فریقوں سے مکمل اختیار اور مینڈیٹ مانگ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امن اور بھائی چارہ قائم کرنے کے لیے دوبارہ بھی وڈھ آئیں گے۔