شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فرینڈلی اپوزیشن کو خرید کر کراچی کا سودا نہیں کیا جاسکتا: حافظ نعیم الرحمان

کراچی (پی پی آئی) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کو خرید کر کراچی کا سودا نہیں کیا جاسکتا، کراچی دشمنی اگرنہیں چھوڑی توعوام بھی تم کو نہیں چھوڑیں گے، بلاول ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کے لئے کراچی کے عوام تیار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے پورے مزے لے رہی ہے، چوبیس گھنٹے میں پانی بحال نہ ہوا تو ہم مارچ کریں گے، ناجائز طریقے سے کام نہیں چلانے دیں گے، جماعت اسلامی آپ کے ہاتھوں نہیں بکے گی، ہم چاراگست کو شاہراہ فیصل پر واٹر بورڈ کے آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کے فور کو آج سے پانچ سال پہلے بن جانا چاہیے تھا، ان لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے 15 سالوں میں اس پر کوئی کام نہیں ہوا، حب ندی پر بھی کوئی کام نہیں کیا گیا جس کانتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ حب ندی اس وقت جگہ جگہ سے لیکج کا شکار ہے۔