سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محتسب اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر بیوہ کو5سال بعد بینوویلنٹ فنڈکی ادائیگی

 میر پور خاص (پی پی آئی)محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی مداخلت پربیوہ کو پانچ سال بعد بینوویلنٹ فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق مسماۃ در بی بی نے شکایت کی کہ سندھ بینوویلنٹ فنڈ بورڈ  بار بار رجوع کرنے کے باوجود مارچ 2019ء؁ سے ان کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کر رہا۔محتسب اعلیٰ سندھ نے شکایت کو منظور کر کے ریجنل ڈائریکٹر میر پور خاص کو متعلقہ حکام سے جواب دہی کی ہدایت کی۔ اپنے جواب میں ایڈمنسٹریٹیو آفیسر بینوولینٹ فنڈ بورڈ نے شکایت کنندہ سے کچھ دستاویز کی فراہمی درخواست کی جو شکایت کنندہ کی جانب سے فراہم کر دی گئیں۔ بعد ازاں اکاؤنٹس آفیسر بینوولینٹ فنڈ کراچی نے مطلع کیا کہ درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں مبلغ  90,000/- ہزار روپے بھیج دیے گئے ہیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے بیوہ نے محتسب سندھ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی مداخلت سے اُن کا پانچ سال پرانہ مسئلہ حل ہو گیا