بغداد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ علمائے کرام کے وفد کے ساتھ چار روزہ دورے پر عراق پہنچے ہیں، اس دوران ان کی عراقی قیاددت سے ملاقاتیں جاری ہیں،ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے زائرین کی سہولت سے متعلق عراقی حکومت سے ایک معاہدہ بھی متوقع ہے، پی پی آئی کے مطابقوزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے۔
Next Post
امیر خسرو روڈ پر واقع برگد کے 33 درختوں کو ”سبز محفوظ ثقافتی ورثہ“ قرار دے دیا گیا
Wed Aug 2 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی امریکن اسکول کی 17سالہ طالبہ انیقہ بشیرکی درخواست پر امیر خسرو روڈ پر واقع برگد کے33 درختوں کو ”سبز محفوظ ثقافتی ورثہ“ قرار دے دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انیقہ بشیر کا کہنا ہے کہ جب وہ نرسری کی طالبہ تھی تو امیر خسرو […]
