کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امیر خسرو روڈ پر واقع برگد کے 33 درختوں کو ”سبز محفوظ ثقافتی ورثہ“ قرار دے دیا گیا

کراچی (پی پی آئی)کراچی امریکن اسکول کی 17سالہ طالبہ انیقہ بشیرکی درخواست پر امیر خسرو روڈ پر واقع برگد کے33 درختوں کو ”سبز محفوظ ثقافتی ورثہ“ قرار دے دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انیقہ بشیر کا کہنا ہے کہ جب وہ نرسری کی طالبہ تھی تو امیر خسرو روڈ پر سفر کرتی تھی‘ اس سفر کے دوران برگد کے بڑے تنوں اور پتوں کی ٹھنڈی چھاؤں اور سڑک پر ان کا پھیلاؤ دیکھ کر  ان کو برگد کے درختوں سے پیار ہوگیا۔انیقہ نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو خط لکھا جس کے جواب میں امیر خسرو روڈ پر واقع برگد کے33 درختوں کو ”کمشنر کراچی کے ایک حکم نامے کے مطابق”سبز محفوظ ثقافتی ورثہ“ قرار دے دیا۔ حکم نامے کے مطابق کوئی بھی فرد یا تنظیم نے ان درختوں کو نقصان پہنچایا تو اس کے ساتھ سندھ ثقافتی ورثہ ایکٹ1994کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔اپنے اگلے منصوبے کے بارے میں انیقہ بشیر کا کہنا ہے کہ وہ ”نوجوانوں کی ماحولیاتی ذمہ داری ایکٹ“کے نفاذ کے لئے ایک مہم کی سربراہی کررہی ہے۔ اس ایکٹ کے مطابق گریجویشن کرنے والے ہر طالب علم کو ایک درخت لگانا ہوگا۔