کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیجیٹل آبادی،خانہ شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے اجلاس کی سمری ارسال

 اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے 2023 میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کی کونسل  کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کی ہے۔اس سے قبل سی سی آئی کا اجلاس 2 اگست 2023 کو منعقد کرنے پر بات ہوئی تھی تاہم ایسا نہ ہو سکا لیکن اب نتائج کی منظوری کیلئے سمری بھیج دی گئی ہے جس سے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے تازہ ترین بیان کے بعد پیچیدگیاں پیدا ہوں گی۔مردم شماری کے نتائج پیش کئے جانے کے حوالے سے تین امکانات پیدا ہو سکتے ہیں یا تو تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کی گئی سنگین خامیوں کی بنا پر نتائج منسوخ کر دیئے جائیں گے یا پھر نتائج کی منظوری کے بعد حلقہ بندیاں کرانے کے نتیجے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔تیسرا امکان یہ ہو سکتا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دے کر تمام معاملات کو مناسب انداز سے اس انداز سے حل کیا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے قابل قبول ہو۔محکمہ شماریات نے مردم شماری مکمل کر کے اس کے نتائج بھی مکمل کر لئے ہیں جنہیں اب منظوری اور رہنمائی کیلئے سی سی آئی کو بھیجا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے بھیجی گئی سمری کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ مردم شماری کا تمام کام مکمل ہے۔سرکاری سمری تیار کرنے اور پھر ارسال کرنے کا فیصلہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل سی سی آئی کا اجلاس بلانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔