کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو نشانات الاٹ کر دیئے

 اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں۔کمیشن نے پیپلز پارٹی کو تلوار کا نشان دے دیا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی ”شاہین“ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کر دیا۔ای سی پی نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے اے پی ایم ایل کے پاس ہے، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ای سی پی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التوا  ہے، استحکام پاکستان پارٹی متعلقہ دستاویزات فراہم کرے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جمعیت علما  اسلام (ف) کو کتاب، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، رابطہ جمعیت اسلام کو انگوٹھی، کسان اتحاد کو بالٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند جبکہ پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول، پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ، جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کر دیا جس پر پارٹی نے 40 روز کے اندر انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔