ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہریار آفریدی سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی غیر قانونی قرار، رہائی کا حکم

راولپنڈی(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی، ان کے بھائی فرخ آفریدی، خاتون رہنما نادیہ حسین اور شاہ جہاں کی نظر بندی غیر قانونی قرار دے کر چاروں کی رہائی کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چاروں رہنماؤں کی 15 روز نظر بندی کے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔عدالت نے شہریار خان آفریدی کے خلاف تھانہ بہاول پور میں گندم چوری کیس میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کر کے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کے نظر بندی سے متعلق امن و امان خراب کرنے کا موقف بھی مسترد کر دیا۔