ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز حیا فاطمہ کی فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

کراچی (پی پی آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ،ممتازپاکستانی دستاویزی فلمساز حیا فاطمہ اقبال کی فلم “ایز فار دیکین رن”(As Far They Can Run)شاندار مختصر دستاویزی فلم کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہوگئی ہے۔حیا فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے یہ خوشخبری سْنائی ہے کہ ان کی فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئی ہے۔۔فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ “مذکورہ فلم میرپورخاص اور اردگرد کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور پھر انہیں کھلاڑی بننے کی تربیت دی جاتی ہے”۔انہوں نے لکھا کہ”یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان بچوں اور کوچز کی محنت کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتاسکوں تاکہ یہ بچے مزید اونچی اڑان بھر سکیں۔”حیا اقبال نے اپنی انسٹاسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ” فلم میں شامل ثنا کپری نامی بچے نے گزشتہ ماہ برلن میں ہونے والے خصوصی اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔”انہوں نے بتایا کہ”یہ فلم غلام اور سجاول کی کہانیوں پر بھی مبنی ہے جنہیں ان کا اپنا خاندان ذہنی معذوری کے باعث قبول کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔”اس سے قبل انہوں نے “ہیومنز آف نیویارک” کے ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگوں کی کہانیاں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پہنچائی گئی،وہ ڈاکومینٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان کی شریک بانی بھی ہیں، حیا کی فلموں نے مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر اثرات مرتب کیے ہیں۔حیا فاطمہ اقبال معاشرے کی ان کہی کہانیوں پر توجہ دیتی ہیں اور وہ دستاویزی فلموں کے ذریعے اہم سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں، ان کے بہترین تخلیقی کام کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔یاد رہے کہ حیا اقبال پاکستان کی نامور دستاویزی فلمساز ہیں، وہ اس سے قبل ایک اکیڈمی اور دو بار ایمی ایوارڈز حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔