شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیاہے۔مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر 12 بجے ہوگا، پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراشرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا مؤقف پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست تک حکومت کے خاتمے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد 90 روز میں انتخابات کا امکان ہے۔