نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سہراب گوٹھ میں کومبنگ آپریشن، غیر قانونی مقیم 8 افغان باشندے گرفتار

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد کے  علاقے سہراب گوٹھ سے پولیس نے غیر قانونی مقیم 8 افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے اطراف علاقے مچھر کالونی، الآصف اسکوائر میں پولیس نے آپریشن کیا جہاں سے 8 غیر قانونی مقیم  افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل نے بتایا کہ آپریشن مچھر کالونی، الآصف اسکوائر اور اطراف علاقوں میں کیا گیا، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ایس پی چوہدری سہیل نے بتایا کہ مشکوک افراد کے کوائف چیک کئے گئے، مشتبہ افراد کی تصدیق تلاش ایپ سے کی گئی، آپریشن کے دوران خواتین سرچرز نے بھی حصہ لیا۔ایس پی چوہدری سہیل نے مزید بتایا کہ آپریشن کے بعد گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا اور گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔