نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر میں اتار چڑھاؤ کے باعث برآمدی اور درآمدی شعبے دباؤ کا شکار

کراچی (پی پی آئی)برآمدات پر توجہ دیئے بغیر معیشت کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا، پالیسی سازوں کو سوچنا ہوگا کہ وہ کون سے اقدامات ہیں جس کی وجہ سے روایتی حریف ملک کے زر مبادلہ ذخائر 600ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ پی پی آئی کے مطابق یوٹیلٹی بلز کی موجودہ شرح سے پاکستان دنیا میں دوسرے ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ ڈالر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے برآمدی اور درآمدی دونوں شعبوں دباؤ کا شکار ہیں،برآمدات اور ترسیلات زر کا حجم تسلسل سے کم ہو رہا ہے،سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے ملکی و غیرملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں جس سے آنیوالے دنوں میں حالات مزید سنگین ہو جائیں گے۔آئندہ جوبھی حکومت آئے وہ سب سے پہلے میثاق معیشت پر کام کرے،اسی کے ذریعے ہی معیشت کو ریسکیو کیا جا سکتا ہے۔