لاہور: سابق سلیکٹر ارشد چوہدری نے ناراض اولمپئینز کے پی ایچ ایف کی حمایت کے اعلان کو تنزلی کے شکار قومی ہاکی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ،ان کا کہنا تھا کہ اب پیٹرن انچیف وزیر اعظم کو بھی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے گرانٹ دینی چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سلیکٹر ارشد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی حالت زار میں بہتری لانے کیلئے تمام ناراض اولمپئینز کا پی ایچ ایف کی حمایت کرنا احسن اقدام ہے اور اب ان اولمپئینز کو چاہیے کہ وہ ہاکی کی مل جل کر خدمت کریں تاکہ پاکستان ہاکی میں کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کرسکے جبکہ پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف بھی اب ہاکی کی بحالی کیلئے گرانٹ فراہم کریں۔ ارشد چوہدری نے کہا کہ قومی کھیل کو عروج دلوانے کیلئے سابق اولمپئینز کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی ضرورت تھی۔
Next Post
سندھ میں سی این جی لوڈ شیڈنگ کم ،پنجاب میں لاڈ شیڈنگ ختم کر نے کا فیصلہ
Fri Mar 21 , 2014
اسلام آباد: چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سی این جی سٹیشنز پر عوام کی لائنیں ختم کرنے کے انتخابی وعدے پر عمل درآمد کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب میں ہفتہ میں سات دن مخصوص اوقات میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے جبکہ سندھ میں لوڈ شیڈنگ […]
